جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

نئی تاریخ رقم ، پہلی مرتبہ نگراں وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائینگے

datetime 28  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نگراں حکومت میں وزیراعظم، وزراء اعلیٰ سمیت کابینہ کے تمام ممبران قلمدان سنبھالنے کے 3 روز کے اندر اپنے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی پی حکام نے بتایا کہ نگراں عہدیداران اپنے، اپنی اہلیہ اور بچوں کی 30 جون سے قبل تک تمام اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت پیش کردہ تفصیلات کو آفیشل گزیٹڈ میں شائع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نگراں حکومت پالیسی سے متعلق فیصلوں میں محدود اختیارات کی حامل ہوگی اور صرف حکومت کو چلانے والے روزمرہ کے امور میں اپنے فرائض انجام دیگی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ نگراں حکومت کسی بھی ایسے امور یا پالیسی پر فیصلہ لینے سے قاصر ہوگی جو آئندہ منتخب حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بنے گے اور صرف عوامی نوعیت اور اہم عالمی نوعیت کے امور پر کام کرے گی۔نگراں حکومت کے پاس سرکاری عہدوں پر فائز اعلیٰ افسران کی ترقی اور تعیناتی پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گی لیکن عوامی مفاد عامہ کیلئے مختصر المعیاد نوعیت کی تعتیانی کرسکتی ہے۔نگراں حکومت الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد ہی سرکاری افسروں کے تبادلے کر سکے گی ٗاسی دوران الیکشن رولز 2017 کے تحت نگراں حکومت میں وزیراعظم بھی الیکشن کمیشن کی باقاعدہ اجازت کے بغیر سرکاری افسران کے تبادلے نہیں کر سکیں گے۔الیکشن رولز 2017 کے مطابق ‘اگر نگراں حکومت سرکاری افسران کی تبادلے کو ضروری سمجھیں تو پہلے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کرنے کے پابند ہوں گے، کمیشن کی تصدیق اور اجازت کے بعد ہی نگراں حکومت عملدرآمد کرے گی اور تحریری رپورٹ ای سی پی میں جمع کرانے کی مجاز ہو گی۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…