پشاور(آن لائن)وزیر اعظم نے دوران سروس وفات پانے والے وفاقی حکومت کے ملازمین کے اہلخانہ کے لئے امدادی پیکج میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق جو وفاقی ملازم دوران سروس فوت ہو گا ان کے اہل بیٹے ، بیٹی اور اہلیہ کو بغیر اشتہار
کے پانچ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا یہ تقرری اس وقت تک قابل توسیع ہو گی جب تک ملازمت ریگولر ائز نہ ہو جائے یا وہ ساٹھ سال کی عمر تک پہنچ جائے اسٹیبلشبمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کوہدایات کی ہے کہ اپنے ذیلی محکموں میں بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔