اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے جاتے جاتے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی شاندار تحفہ سے نواز دیا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے اپنی ملازمتوں کو مستقل کرانے کیلئے سڑکوں پر دھرنے دینے والے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی آواز سن لی گئی اور حکومت نے جاتے جاتے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی
صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ وزارت کیڈ کی جانب سے ملازمین کی مستقلی کی سمری کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائےگی۔ کابینہ کے اجلاس کیلئے یہ سمری ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد تمام ملازمین مستقل تصور ہونگے۔ اس طرح طویل عرصے سے ان کی جدوجہد حتمی شکل اختیار کر لے گی۔