اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، اس حیثیت سے ہرسزا کے لئے تیار ہوں، میں اپنے والد کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہوں،نوازشریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں طاقت ہے،منصوبہ ساز جانتے ہیں باپ بیٹی کا رشتہ کتنا نازک ہوتا ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا آج کے دور میں بیٹیاں سانجھی نہیں رہیں بلکہ آج کا دستور بیٹی کو باپ کی بڑی
کمزوری بنا کر استعمال کرنا ہے، منصوبہ ساز جانتے ہیں باپ بیٹی کا رشتہ کتنا نازک ہوتا ہے، مجھے بھی بدعنوانی کی وجہ سے اس کیس میں ملوث نہیں کیا گیا بلکہ میرا واحد قصور ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں اور فولاد کا دل رکھنے والے نوازشریف کو جھکانے کا واحد طریقہ بیٹی پر مقدمے بنانا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے،جہاں کوئی واٹس ایپ کالز نہیں ہوتیں، پاکستان کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے ہر سزا کے لئے تیار ہوں اور میں اپنے والد کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہوں