پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی عوامی منشور ،بھٹو وبینظیر کے نظریے کے ساتھ عام انتخابات میں جائے گی‘مولا بخش چانڈیو

datetime 27  مئی‬‮  2018

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ عوام کے مسائل کا حل صرف اور صرف پی پی پی کے پاس ہے،پیپلز پارٹی عوامی منشور اور بھٹو اور بینظیر کے نظریے کے ساتھ عام انتخابات میں جائے گی،پی پی مخالف جماعتوں کے پاس جی ٹی روڈ کی لڑائی اور الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں ۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان و سینیٹر

مولابخش چانڈیونے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آئین سے آئٹم بم تک، تعلیم سے صحت اور صنعت سے زراعت تک ہر شعبے پر پی پی پی کی مہر ہے،چند سڑکیں بنا کر قوم کو گمراہ کرنے والے سیاستدان کو لوگ اب مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی ایک قوم بناتی ہے اور نواز شریف آکر اسے منتشر کر دیتے ہیں،اب نواز شریف کے ساتھ عمران خان بھی اسی کام پر لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی نواز شریف کی مخصوص علاقے اور مخصوص سوچ والی سیاست کر رہے ہیں۔ جب مسلم لیگ ا(ن) ور تحریک انصاف جی ٹی روڈ کی لڑائی میں گتھم گتھا تھے تب سندھ میں انقلابی کام ہو رہے تھے،دل ، کینسر، گردوں کی بیماریوں کا مفت علاج اور مفت آپریشن صرف اور صرف سندھ میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں شہروں اور دیہی علاقوں کو یکساں اہمیت دی گئی، دکھاوا نہیں کام ہوا، ایک طرف مسلم لیگ (ن)ہے جس نے دکھاوے کی خاطر کھربوں روپے لاہور پر لگا دئیے دوسری طرف عمران خان ہے جس نے مسلم لیگ (ن) کی پیروی کرنے کیلئے پشاور کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔

 

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…