بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیںگے‘‘ پاکستان کے سب سے امیر شخص اور نواز شریف کے یارمیاں منشاء رنگے ہاتھ پکڑے گئے؟کن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نکلے؟دھماکہ دار انکشاف ہو گیا

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور اسلام آباد موٹروے کی مرمت کا ٹھیکہ سونے کی دیگ بن گیا، نواز شریف کے یار اور پاکستان کے سب سے امیر ترین شخص میاں منشا نے لاہور اسلام آباد موٹروے کےارد گرد درختوں کو کاٹ کر تین ارب روپے کی لکڑی فروخت کردی ، سرکاری دستاویزات میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے کی مرمت کا ٹھیکہ میاں منشیا کیلئے سونے

کی دیگ ثابت ہو گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق نواز شریف کے یار اور پاکستان کے سب سے امیر ترین شخص میاں منشا نے لاہور اسلام آباد موٹروے کےارد گرد درختوں کو کاٹ کر تین ارب روپے کی لکڑی فروخت کردی ہے۔درختوں کے کٹائو کی وجہ سے موٹر وے کے ارد گرد ماحول کا شدید مسئلہ پیدا ہو چکا ہے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور اسلام آباد موٹر وے کی مرمت کا ٹھیکہ اپنے دوست میاں منشاء کو دیا تھا ۔ میاں منشا کی کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹروے کے ارد گرد تین ارب مالیت کے درخت بیچ دئیے ہیں اور عام اندازے کے مطابق 70فیصد درخت موٹرو ے کے ارد گرد کاٹ دئیے گئے ہیں جس سے ماحول کا شدید مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔حکومت کے ساتھ طے معاہدے میں موٹروے کے اردگرد موجود درختوں کی کٹائی کے حوالے سے کوئی معاملہ طے نہیں تھا لیکن لیکن این ایچ اے حکام کے ساتھ ملکر تین ارب روپے کے درخت بیچ کر ہضم کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے پر گیارہ لاکھ 70ہزار درخت اگائے گئے تھے تاہم این ایچ اے حکام نے مبینہ طور پرمیاں منشاء کو کمرشل مقاصد کے لئے درخت کاٹنے کی اجازت دی۔میاں منشا کی کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹروے کے ارد گرد تین ارب مالیت کے درخت بیچ دئیے ہیں اور عام اندازے کے مطابق 70فیصد درخت موٹرو ے کے ارد گرد کاٹ دئیے گئے ہیں



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…