ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

(ن) لیگ کو قانون کے سامنے سر جھکانا اور لوٹی دولت بھی واپس لانا ہوگی ‘چوہدری سرور

datetime 27  مئی‬‮  2018

لاہور(این این آئی ) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو قانون کے سامنے سر جھکانا اور لوٹی دولت بھی واپس لانا ہوگی،25جولائی کو عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے،ہم کسی’’ اشارے‘‘ نہیں عوامی’’ سہارے ‘‘سے اقتدار میں آئیں گے،(ن) لیگ کی تباہی کی وجہ سے انکی کر پشن اور لوٹ مار ہیں ۔ کوئی بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والا انکا ساتھ نہیں رہیگا ۔گڈ گورننس کے دعویدار حکمرانوں نے کر پشن کے سیکنڈلز کی لائن لگا دی ہے ۔

اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کو عوام عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گے ۔ وہ لاہور میں تحر یک انصاف کے عاطف چوہدری کی جانب سے ’’نوجوان پاکستان ‘‘کے موضوع پر منعقدہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں اور نظرے کی سیاست کی ہے اور پاکستان کے عوام بھی تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان عام انتخابات2018میں عوام کی طاقت سے ہی ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر 100دن کے ایجنڈے کے ایک ایک نقطے پر مکمل عملدرآمد کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اگر تباہی کا شکار ہے اور کوئی انکے ساتھ چلنے کو تیار نہیں تواسکی سب سے بڑی وجہ انکی بیڈ گورننس اور ملک میں ہونیوالی بدترین کر پشن ہے جس کا آج انکو نیب سمیت ہر جگہ حساب بھی دینا پڑ رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلی غیر جانبدار شخص ہی ہونا چاہیے اور ملک میں مکمل طور پر شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور پوری قوم کی نظر یں ملک میں عام انتخابات پر لگیں ہوئی ہیں اور انشاء اللہ پاکستانی عوام کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئیگا ۔

 

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…