اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی، پاکستان کو ترکی کے ملکی ساختہ ہیلی کاپٹر اتاک کی فراہمی کا سلسلہ شروع۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو ترکی کے ملکی ساختہ ہیلی کاپٹر اتاک کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان ترکی سے 30اتاک ہیلی کاپٹر خریدے گا، ان ہیلی کاپٹرز کو انسداد دہشتگردی آپریشن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اتاک ہیلی کاپٹروں کو 23 مارچ یوم ِ پاکستان کی تقریبات میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔اعلیٰ صلاحیت کی بدولت متاثرکن اثرات مرتب کرنے والے اتاک ہیلی کاپٹر کی برآمدات کے لیے پاکستان کے علاوہ بھی بعض ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ اس ہیلی کاپٹر پر مختلف قسم کے ہتھیار نصب کیے جا سکتے ہیں۔یہ ہیلی کاپٹرزترک ہوا بازی و خلائی صنعت کارپوریشن(تائی) کے تیار کردہ اور انتہائی سریع الحرکت ہونے کے علاوہ ملٹی پل رول رکھتے ہیں۔