اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے ، پاکستان کے قبائلی علاقہ جات (فاٹا)کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو پاکستان نے مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کا عدم مداخلت
کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے۔دوسری جانب افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ افغان صدارتی محل کے مطابق افغان وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی جب کہ وفد ملاقات میں افغان پاکستان اور علاقائی صورتحال پر بات کرے گا۔