کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندومذہب سے تعلق رکھنے والے شوہر ہوجائیں ہوشیار،اب اگر بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کی تو جیل جانا پڑے گا،تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہندو میرج ترمیمی بل 2018 کا مسودہ منظرعام پرآگیا،ترمیمی بل کے متن کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکا اورلڑکی شادی نہیں کرسکتے، ہندو بیوہ خاتون کودوسری شادی کا اختیار ہوگا،پہلی بیوی کو
بتائے بغیردوسری شادی کرنے پرمرد کو 6 ماہ کی سزا ہوگی،ہندوخاتون کوبھی اپنی مرضی سے علیحدگی اختیارکرنے کاحق ہوگا،ہندوشوہرکواہلیہ سے علیحدگی کے بعد بچوں کا نان و نفقہ دینا ہوگا۔واضح رہے کہ ہندومیرج کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے جس کے بعد اب مسودہ گورنر سندھ کے پاس جائے گا جن کی منظور کے بعد یہ باقاعدہ ایک قانون بن جائے گا۔