اٹک (سی پی پی )مسلم لیگ (ن) کے اٹک جلسے میں عدم شرکت پر واپڈا اہلکار کو معطل کردیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسیئن واپڈا اٹک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے جلسے میں بجلی انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت واپڈا کے تمام عملے اور اہلکاروں کو بھی آن ڈیوٹی رہنے کی ہدایت کی تھی۔تاہم واپڈا اہلکار طارق محمود نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔جس کے باعث ایس ڈی او نے واپڈا اہلکار کیخلاف رپورٹ ایکسئین کو بھجوا دی۔
ایکسئین نے اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے طارق محمود کو معطل کردیا۔ دوسری جانب واپڈا اہلکار طارق محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ میری معطلی غیرقانونی ہے۔ مجھے سرکاری طورجلسے میں شرکت کا کہا گیا تھا ۔لیکن میں نے طبیعت ٹھیک نہ ہونے پرجلسے میں شرکت سے انکار کیا۔ جس پرواپڈا حکام نے مجھے جلسے میں شریک نہ ہونے کی سزا مجھے معطل کرکے دی گئی۔مجھے فوری بحال کیا جائے میرا کوئی قصور نہیں۔ میری معطلی غیرقانونی ہے۔