اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اب سیاست ذاتی اور خونی دشمنی۔۔معاملات اب کس سمت چل پڑے، خواجہ آصف نےانتباہ جاری کر دیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یہاں سیاست ذاتی اور خونی دشمنی میں تبدیل ہورہی ہے، دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے کو شاباش دی گئی، نگران وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا ہے،

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے کو کھنڈر بنا دیا،ہمارے بے مثال کام کا مقابلہ کے پی کے اور سند ھ والے نہیں کر سکتے۔ اتوار کو شہباز شریف فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 10برس میں شہباز شریف جیسے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی، 25جولائی کو کارکردگی عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہمارے بے مثال کام کا مقابلہ سندھ اور کے پی کے والے نہیں کرسکتے، ہمارے مخالفین بھی ہمارے کاموں کی تعریف کررہے ہیں، تبدیلی ہم لے کر آئے ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے کو کھنڈر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا، دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے کو شاباش دی گئی، عدم برداشت پی ٹی آئی کی سیاست کا کلچر ہے اور ان کی تربیت میں شامل ہے، اختلافات جمہوریت کا حسن ہے لیکن ایسے اختلافات نہیں ہوجانے چاہیں، سیاست ممکنات کا عمل ہے اسے ناممکنات کی طرف لے جایا جارہا ہے، یہاں سیاست ذاتی اور خونی دشمنی میں تبدیل ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…