ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بڑھتے ہوئی سیاسی مشکلات، آئندہ عام انتخابات میں کامیابی۔۔ عابد شیر علی سلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار پر حاضری کیلئے پہنچ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائینگے

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن(این این آئی) وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے کبھی بھی ملکی مفادات کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا یہ صرف مخالفین کے پروپیگنڈے ہیں، میاں نوازشریف پاکستان کے سپاہی ہیں،میاں محمد نوازشریف ایک محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں ، ایسی چیزوں کو غلط ٹریٹ کرنا ملک اور ہر

پاکستانی کیلئے نقصان دہ ہے،ساری مخلوق خداکی ہے چاہے خلائی ہوخدا کی مخلوق ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان پر مسلط مسائل سے بچائے،عمران خان خیبر پی کے نیا نہیں بنا سکے ،عمران خان نے الزامات اور انتشار کی سیاست کی ہے،خیبر پی کے میں نہ کوئی تعلیمی ادارہ بنا نہ کوئی ہسپتال بنا،عمران خان نے خیبر کے پی کے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا،عمران خان پیدائشی فراڈیہ ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان کے شر سے بچائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر ضلعی نائب صدر عاطل محمود منے خاں سمیت مسلم لیگی کارکنان اور شہریوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے یا جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،انشاء اللہ 2018 کا الیکشن بھرپور طریقے سے کامیاب کریں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کیں،عوام مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، قوم میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ علاوہ ازیں میڈیا گفتگو کے دوران کلبھوشن یادیو کے پر (ن) لیگ کی خاموش کے صحافی کے سوال پر عابد شیر علی بات کیے بغیر ہی چل دیئے ،وفاقی وزیر پانی وبجلی کی پاکپتن آمد کے موقع پر بجلی بند رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…