پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دے دی،نگران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مذاکرات کا بھی ڈراپ سین،اعلان کردیاگیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ٗملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کیانتخابات ایک ہی دن ہوں گے، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کردئیے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی تھیں اور صدر مملکت کو ان میں سے کوئی ایک تاریخ منتخب کرنی تھی ،

صدر نے قریب ترین تاریخ منتخب کی۔عام انتخابات کے تاریخ کا اعلان تو کردیا گیا ہے تاہم حکومت اور اپوزیشن اب تک نگراں وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکے ہیں۔موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی 2018 کو ختم ہوجائیگی اور اگر اس وقت تک حکومت اور اپوزیشن کسی نام پر متفق نہ ہوئے تو نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کا اختیار پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے 3 روز بعد پارلیمانی کمیٹی بنتی ہے، وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔مروجہ طریقہ کار کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔پہلے مرحلے میں کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے اور اگر کمیٹی بھی کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک موزوں شخص کا انتخاب بطور نگراں وزیراعظم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…