جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا،پاکستان اور روس کے مابین توانائی اور دیگر شعبوں میں کتنے ارب ڈالر کے معاہدے ہوچکے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا ضروری ہے۔ستر سال تک پاکستان کے سیاسی و تجارتی تعلقات کا جھکاؤ مغرب کی جانب رہا ہے مگر اب وقت آ گیا ہے کہ چین کے علاوہ ترکی اور روس سے بھی تعلقات بڑھائے جائیں۔پاکستان اور روس کے مابین توانائی اور دیگر شعبوں میں دس ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے ہیں جس سے دونوں ممالک قریب آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے اول نائب صدر سید مظہر علی ناصر، نائب صدر عاطف اکرام، چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل اور ساسی کی ڈائریکٹر جنرل ماریہ سلطان نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ اقتصادی فورم کے دوران روس کے تجارتی حکام اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا ہے اور وقت کے ساتھ دوستی گہری ہوتی جائے گی۔اس فورم میں فرانس اور روس کے صدور، جاپان کے وزیر اعظم، چین کے نائب صدراور آئی ایم ایف کی سربراہ سمیت بہتر ممالک سے پندرہ ہزار افرادنے شرکت کی جبکہ ایک سو ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے جس سے اس فورم کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔ فورم میں بھارت اور افریقی ممالک کی پولین بھی تھے مگر پاکستان کا کوئی پولین یا سٹال نہیں تھا جو حیرت ناک ہے۔ایف پی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال سے اس سالانہ فورم میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔  فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا ضروری ہے۔ستر سال تک پاکستان کے سیاسی و تجارتی تعلقات کا جھکاؤ مغرب کی جانب رہا ہے مگر اب وقت آ گیا ہے کہ چین کے علاوہ ترکی اور روس سے بھی تعلقات بڑھائے جائیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…