جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

مجھے شکار کرنے کی کوشش میں اللہ کے فضل سے عامر لیاقت خود شکار ہو گئے،پروگرام کا آخری حصہ پہلے سے طے شدہ تھا،قاری خلیل الرحمن کے افسوسناک انکشافات

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے جنرل سیکرٹری قاری خلیل الرحمن جاوید نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کے ٹی وی شو پر 30 دن کی پابندی خوش آئند لیکن ناکافی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کو ہاں میں ہاں ملانے والے مولوی چاہئیں ۔ میرا جرم یہ تھا کہ میں قرآن و حدیث کی روشنی میں حق بات کر رہا تھا ۔ مجھے شکار کرنے کی کوشش میں اللہ کے فضل سے عامر لیاقت خود شکار ہو گئے ۔

پروگرام دیکھنے والوں کو اندازہ ہے کہ پروگرام کا آخری حصہ پہلے سے طے شدہ تھا ۔ مجھے زبردستی متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت میرا قرض دار ہے ۔اگر قرض کی ادائیگی کردی تو دعا کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اہلحدیث سندھ کے قائم مقام ناظم اعلی سید عامر نجیب ، سیاسی امو رکے چیئرمین محمد اشرف قریشی ، امیر کراچی مولانا افضل سردار کے ہمراہ ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کے ٹی وی شو پر 30 دن کی پابندی خوش آئند لیکن ناکافی ہے ۔ ہم تاحیات پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ فرقہ واریت پھیلانے والے اینکر کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں موجود عوام کو اشتعال دلا کر میری جان کو خطرے میں ڈالا گیا ۔ جس طرح گذشتہ دو روز سے اہلحدیث مکتبہ فکر تحقیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس سے ملک کے دو کروڑ سے زائد اہلحدیثوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت ہمارے بہادر فوجیوں کی ان قربانیوں کو بھی رائیگاں کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، جو وہ ملک میں قیام امن اور فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی مکتبہ فکر کے خلاف نہیں ۔ ہماری مہم صرف عامر لیاقت کے خلاف ہے۔ مذہبی منافرت پھیلانے والے پروگرامز میں علماء کا جانا ناجائز ہے ۔ لاکھوں لوگوں کو مسلمان بنانا ہی ذاکر نائیک کے لیے بڑی عزت کی بات ہے ۔ عامر لیاقت نے لنچ باکس گھر لے جانے کا طعنہ دیا ۔ میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ رمضان کی باقی تمام افطاریاں میرے گھر آ کر کریں اور میں ان کی طرح شور مچا کر کسی کو بتاؤں گا بھی نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…