جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب حکومت تو وفاق سے بھی دو ہاتھ آگے نکلی ،سرکاری ملازمین کیلئے تین نہیں بلکہ پانچ ماہ کی تنخواہ کے الاؤنس کا اعلان ،الاؤنس کس کس کو ملے گا؟نوٹیفکیشن جاری 

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت تو وفاق سے بھی دو ہاتھ آگے نکلی ،سرکاری ملازمین کیلئے تین نہیں بلکہ پانچ ماہ کی تنخواہ کے الاؤنس کا اعلان ،الاؤنس کس کس کو ملے گا؟نوٹیفکیشن جاری ، پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کے لئے الاؤنس کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو 5ماہ کی بنیادی تنخواہ کا 50فیصد الاؤنس دیا جائے گا،اطلاق سول سیکرٹریٹ ،گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین پر ہو گا اور ایک سے 22گریڈ تک کے تمام ملازمین اور افسران کو الاؤنس دیا جائے گا۔

اس ضمن میں محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دریں اثناء وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی تین ماہ کی اضافی تنخواہ (بنیادی تنخواہ )بطور اعزازیہ دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تجویز پر ورکنگ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ کے نوٹیفکیشن کے بعد صو بائی ملازمین نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اسی طرز پر نوٹیفکیشن کا مطالبہ شروع کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ واضح رہے گزشتہ روزوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مطابق اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی اور وفاقی ملازمین کو یہ اعزازیہ 30 مئی سے قبل جاری کیا جائے گا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں وفاقی ملازمین کو اعزازیہ جاری کیا جائے گا۔ عام طور پر ہر سال بجٹ سازی سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جاتا ہے لیکن اس بار ان ملازمین کو الگ سے 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…