جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وفاقی سرکاری ملازمین کو تین ما ہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کے فیصلے کے بعد پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کیلئے بھی بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی سرکاری ملازمین کو تین ما ہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کے فیصلے کے بعد پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کیلئے بھی بڑی خوشخبری سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی تین ماہ کی اضافی تنخواہ (بنیادی تنخواہ )بطور اعزازیہ دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تجویز پر ورکنگ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ کے نوٹیفکیشن کے بعد صو بائی ملازمین نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اسی طرز پر نوٹیفکیشن کا مطالبہ شروع کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ واضح رہے گزشتہ روزوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مطابق اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی اور وفاقی ملازمین کو یہ اعزازیہ 30 مئی سے قبل جاری کیا جائے گا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں وفاقی ملازمین کو اعزازیہ جاری کیا جائے گا۔ عام طور پر ہر سال بجٹ سازی سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جاتا ہے لیکن اس بار ان ملازمین کو الگ سے 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔  وفاقی سرکاری ملازمین کو تین ما ہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کے فیصلے کے بعد پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کیلئے بھی بڑی خوشخبری سنادی گئی



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…