پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کی آزادی ’را‘کا شاندار کارنامہ، آئی ایس آئی تحریک آزادی کشمیرکوسمجھ ہی نہیں پائی، پاکستانی وزرائے اعظم پر بھروسہ کےبجائے آئی ایس آئی خود فیصلے کرتی ہے، اسد درانی بھارتی کتاب میں کیا کچھ لکھتے رہے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دُلت کی گفتگو پر مشتمل بھارتی کتاب میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کے انکشافات نے پاکستان میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے کتاب میں دعویٰ کیا کہ کارگل جنگ جنرل مشرف کا جنون تھا، مکتی باہنی کا قیام اور سقوط ڈھاکہ را کی اہم کامیابیاں ہیں، آئی ایس آئی کشمیر میں

تحریک آزادی کو صحیح طور پر سمجھ نہیں پائی، نواز شریف کو کارگل آپریشن سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔اسد درانی نے مزید کہا پاکستانی وزرا اعظم آئی ایس آئی پر بھروسہ نہیں کرتے، ملکی سلامتی کے اہم معاملات پر آئی ایس آئی خود فیصلے کرتی ہے، حافظ سعید کے خلاف عدالتی کارروائی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے، الزام لگے گا کہ اسد درانی کے خلاف کارروائی بھارتی ایما پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں سویت یونین کی شکست کو آئی ایس آئی کا بڑا کارنامہ قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…