اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

صاف پانی سکیم میں بھی کرپشن اور کمیشن، شہبازشریف 10سال سے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں‘ پرویزالٰہی

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا اور مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی جعلی سکیموں یہاں تک کہ

صاف پانی سکیم میں بھی کرپشن اور کمیشن سامنے آ گئی ہے، وہ 10 سال سے پنجاب کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور اپنی حکومت کے آخری ایام میں میری حکومت کے دس سال پہلے کے تیار منصوبوں پر اب جلدی جلدی اپنے نام کی انتقامی تختیاں لگا رہے ہیں لیکن ان کی یہ تختیاں کسی کام کی نہیں کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ کس کے کام ہیں، عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، سستا آٹا، تندور، آشیانہ، قائداعظم سولر پاور اور دیگر جعلی سکیموں کے نام پر عوام کو لوٹا گیا جبکہ ہماری سیاست کا مقصد عام و غریب آدمی کی خدمت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے سامنے مختلف اداروں کے دوروں کے دوران عوام نے مسائل کے انبار لگا دئیے، لوگوں نے رو رو کر پنجاب حکومت کے ظلم کی داستانیں بیان کیں، مریضوں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہسپتالوں میں مفت ادویات و مفت ایمرجنسی کی جو سہولت دی تھی اسے ختم کر دیا گیا ہے جو غریب آدمی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پانچ سال ہم نے عوام کی خدمت کی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا، اب اگر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو پہلے سے زیادہ دن رات کام کریں گے اور 10سال سے عوام جس ترقی سے محروم ہیں اس کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے دس سال میں عوام کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ کون ان کے حق پر ڈاکہ ڈال رہا تھا اور کون خدمت کر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…