لودھراں (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں ہی اپنا نگراں وزیراعظم لانا چاہتی ہیں اسی لیے ڈیڈ لاک ہے، نگراں وزیراعظم ایسا شخص ہو جو الیکشن صاف و شفاف کرا سکے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا 100دن کاایجنڈا بڑی محنت سے پیش کیا گیا ہے، کسی بھی سیاسی پارٹی
کی سوچ میں نہیں تھا کہ وہ ایسا ایجنڈا بنا سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ اسی خوف سے 100دن کے ایجنڈے کو پری پول رگنگ کہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن جب حکومت میں آئیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہم نے کرنا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم ایسا شخص ہو جو الیکشن صاف وشفاف کرا سکے، مسلم لیگ (ن )اورپیپلزپارٹی دونوں ہی اپنانگراں وزیراعظم لاناچاہتی ہے اسی لیے ڈیڈ لاک ہے۔