لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 2 ہزار دنوں میں کچھ نہ کرنے والے 100 دن میں جادو دکھانے کا دعویٰ کر رہے ہیں ‘اگلا وزیراعظم بھی (ن) لیگ سے ہوگا،ہر شعبہ میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کرینگے۔ ہفتہ کو مختلف وفود نے ملاقاتوں کے دوران بات چیت
کرتے ہوئے حمزہ شہبازکا کہناتھا کہ اگلا وزیراعظم بھی ن لیگ سے ہو گا،ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کریں گے۔حمزہ شہبازنے خطاب کہا کہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی اور ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کرینگے،ان کا کہناتھا کہ 2 ہزار دنوں میں کچھ نہ کرنے والے 100 دن میں جادو دکھانے کے دعوے کر رہے ہیں۔