لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کے نام رہائی سے قبل ای سی ایل میں شامل کئے جائیں،اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کے پاسپورٹ نیب کے حوالے کئے جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ،تحریری فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے نام رہائی سے قبل ای سی ایل میں شامل کئے جائیں،اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کے پاسپورٹ نیب کے حوالے کئے جائیں۔اس سے قبل درخواست گذارنے موقف اختیار کیا تھا کہ احد چیمہ کے حکم کے تابع ملازمین نے احکامات پر عمل کیا، اس دوران ملزمان نے اگر کچھ غلط کیا تو وہ ان کی مجبوری تھی،نیب اگرسمجھے کہ احد چیمہ کے احکامات پرعمل کرنا ناجائزہیتوانہیں معاف کردیا جائے،واضح رہے کہ نیب نیاحد چیمہ کے احکامات بجا لانے پر اسرار سعید اور عارف مجید کوحراست میں لیا اورشریک ملزم ٹھہرایا تھا۔