بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب کی بیورورکریسی محنتی و ایماندار، نیب آئینی ادارہ جو ہر کسی کو بلا سکتا ہے، شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہبڑے بڑوں کو ہلا کر رکھ دیا، احد چیمہ معاملے پر ہڑتال کرنیوالی پنجاب کی کی افسر شاہی کے منہ کھلےکے کھلے رہ گئے

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

مظفر گڑھ (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ طیب اردوان ہسپتال کو 2 مہینے میں چلانے کا حکم دیتا ہوں، میں اعلان کرتا ہوں کہ یہاں پر دل کے آپریشنز اور کینسر کا علاج بھی کیا جائے گا، آج اس ہسپتال میں مانی ہوئی کمپنیوں سے جدید مشینیں لائی گئی ہیں، اس کا دوسرا فیز جو 250بیڈز پر مشتمل ہو گا، یہ ہسپتال 1000بیڈز پر مشتمل ہو جائے گا ۔

بڑے فخر سے کہتا ہوں کہ پورے پاکستان میں ایسا ہسپتال سرکاری شعبے میں نہیں ملے گا،مریضوں کیلئے ایئرکنڈیشنز کمرے ہیں، ہسپتال میں فری کھانا اور علاج موجود ہے، ہم نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کا قرض چکایا ہے، پورے پنجاب کے 26ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین لگ گئے ہیں اور چل رہے ہیں، 24گھنٹے یہ مشینیں مریضوں کے علاج کیلئے چلتی رہیں گی،نیب آئینی ادارہ ہے، جسے چاہے بلا سکتا ہے، پنجاب کی بیورو کریسی ایماندار اور محنتی ہے۔ہفتہ کو طیب اردوان ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بلا خوف و تردید کہا جا سکتا ہے کہ مظفر گڑھ ہسپتال ترکی اور ملائیشیاء سے کم نہیں، یہی میرا اور میری ٹیم کا سرمایہ حیات ہے، پاکستان کا ہیپاٹائٹس میں شمار ہوتا ہے، ڈاکٹر باری باری مریضوں کا معائنہ کر کے مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کی بیوروکریسی ایماندار اور محنتی ہیں، جو قومیں قانون کی حکمرانی کرتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں، پورے پنجاب کے 26ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین لگ گئے ہیں اور چل رہے ہیں، 24گھنٹے یہ مشینیں مریضوں کے علاج کیلئے چلتی رہیں گی، اس سے غریب عوام مستفید ہوں گے، لوگوں کی آنکھیں کام دیکھ کر خوشی سے چمک گئیں، ہمارے جو وارڈ ہیں وہ یورپ کے ہسپتال کا مقابلہ کرتے ہیں، طیب اردگان ہسپتال کی تاریخ سے ہر کوئی واقف ہے،2010میں سیلاب نے شدید خطے کو لپیٹا تھا، ترکی نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز اکٹھے کئے ۔

پنجاب نے صحت عامہ میں بہت ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب آئینی ادارہ ہے جو ہر کسی کو بلا سکتا ہے، ہسپتال میں فری کھانا اور علاج موجود ہے، ہم نے اس ہسپتال کا نام طیب اردوان رکھا، سعودی عرب نے بھی سیلاب کے دنوں میں امداد کی تھی،آج اس ہسپتال میں مانی ہوئی کمپنیوں سے جدید مشینیں لائی گئی ہیں، اس ہسپتال کی عمارت شاندار ہے، میں بڑے فخر سے کہتا ہوں کہ پورے پاکستان میں ایسا ہسپتال سرکاری شعبے میں نہیں ملے گا۔

کون سوچ سکتا تھا کہ جنوبی پنجاب میں اتنا بہترین ہسپتال بنے گا، ہم نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کا قرض چکایا ہے، اس کے پہلے فیز پر 5ارب روپے خرچ ہوئے، پہلا فیز 8آپریشنز تھیٹر پر مشتمل ہے، اس ہسپتال کو دو مہینے میں چلانے کا حکم دیتا ہوں، میں اعلان کرتا ہوں کہ یہاں پر دل کے آپریشنز اور کینسر کا علاج بھی کیا جائے گا، اس کا دوسرا فیز جو 250بیڈز پر مشتمل ہو گا، یہ ہسپتال 1000بیڈز پر مشتمل ہو جائے گا، مجھے عوام کی دعائیں چاہئیں، اس ہسپتال میں مریضوں کیلئے ایئر کنڈیشنز کمرے بنائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…