جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا اور مریضوں کی عیادت، احوال دریافت کیا اور صحت یابی کی دعا کی، شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی سکین کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا ۔

شہباز شریف نے سی ٹی سکین، ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اور ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ نے ایمر جنسی، او پی ڈی، آپریشن تھیٹر وارڈ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے 39کروڑ 76لاکھ روپے کی لاگت کے تعمیر نو میگاپراجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ طبی سہولتوں اور وارڈز کا معیار کسی اعلیٰ ہسپتال سے کم نہیں ،وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت، احوال دریافت کیا اور صحت یابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی سکین کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا، سی ٹی سکین فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی اور سہولت 24گھنٹے میسر ہو گی، وزیراعلیٰ نے 11کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید ٹراما سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ میں ٹراما سنٹر وقت کی ضرورت ہے اور لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…