بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دفتر خاجہ میں 1ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں ، سابق سفیر حسین حقانی نے بھاری اخراجات کئے تھے ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)دفتر خارجہ میں ایک ارب سے کرپشن اور مال بدعنوانی کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ نئے سکینڈل کے مطابق دفتر خارج کے اعلیٰ حکام نے واشنگٹن امریکہ میں سفارتخانہ کی عمارت کی آرائش اور تزئین ، مرمت کے نام پر ایک ملین ڈالر سے زائد کے اخراجات کرائے تھے جو پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے بنتے ہیں اس کرپشن میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کردار بھی مشکوک نظرآرہا ہے ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق واشنگٹن میں 2315میسا چیوسٹ ایونیو پر واقع سفارتخانہ کی عمارت کی مرمت کے نام پر ایک ملین ڈالر کے فنڈز خرچ رکھے گئے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ قومی فنڈز الاٹ کئے گئے تھے اس سکینڈل کی تحقیقات کے لئے دفتر خارجہ کے حکام نے ایک اعلیٰ اختیارات کی حامل کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ابھی تک اپنی رپورٹ متعلقہ حکام کے حوالے نہیں کی ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابقہ سفیر نے اس مقصد کیلئے بنکوں سے قرضے بھی لئے تھے جس کا ان کو ۔۔۔۔بھی نہیں تھا اس کے علاوہ دفتر خارجہ کی اس وقت کی اانتظامیہ نے بھی فنڈز فراہم کیے تھے اس منصوبہ پر قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے جس کی تحقیقات متعلقہ حکام مکمل نہیں کرسکے۔ او رنہ لوٹی ہوئی دولت کرپٹ مافیا سے واپس لی گئی ہے ۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کے آفس کے ترجمان نے بھی حقائق نہیں بتائے ہیں۔ دفتر خارجہ میں ایک ارب سے کرپشن اور مال بدعنوانی کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ نئے سکینڈل کے مطابق دفتر خارج کے اعلیٰ حکام نے واشنگٹن امریکہ میں سفارتخانہ کی عمارت کی آرائش اور تزئین ، مرمت کے نام پر ایک ملین ڈالر سے زائد کے اخراجات کرائے تھے جو پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے بنتے ہیں اس کرپشن میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کردار بھی مشکوک نظرآرہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…