اسلام آباد (آن لائن) اہم لیڈرز کھو جانے کے خو ف سے پاکستان تحریک انصاف نے درخواست گزاروں سے حلف لینا شروع کر دیا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی نے ان تمام سے کہا ہے کہ جنہیں انتخابات میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے لئے اپلائی کیا ہے کہ وہ ٹکٹوں کے معاملے پر پارٹی کی مخالفت نہیں کریں گے تمام درخواست گزاروں نے 100 روپے کے سٹمپ پیپرز پر اپنے حلف نامے جمع کروائے ہیں ۔جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پارتی فیصلے کی
مخالفت نہیں کریں گے اور نہ ہی پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی پارٹی امیدوار کے خلاف کوئی مہم چلائیں گے ۔ پی ٹی آئی کے ایک سینئر راہنما نے کہا کہ پارٹی مختلف گروپس میں تقسیم ہے اور قیادت کسی بھی گروپ کے د باؤ کو خاطر میں لائے بغیر ٹکٹوں کے معاملے پر فیصلہ چاہتی تھی یہی وجہ ہے کہ اس نے تحریری طور پر یقین دہانی حاصل کر لی ہم نے اس لئے پارٹی میں حلف نامہ جمع کروایا جس میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے 50 ہزار روپے فیس اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے ایک لاکھ روپے کی فیس شامل ہیں ۔