کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بھتہ خور لڑکیوں کا گروہ سامنے آ گیاہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھتہ خور گروہ کی دو لڑکیوں کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق 7 لڑکیوں پر مشتمل یہ گینگ لڑکوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل نے ان بھتہ خور لڑکیوں کی تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں، ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اس بھتہ خور گروہ کی دو لڑکیوں کو لیاقت آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بھتہ خور
گروہ کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انتہائی خوبصورت لڑکیوں کا یہ گروہ امیر اور تجارت پیشہ لوگوں سے تعلقات بناتا تھا اور پھر انہیں بلیک میل کرکے پیسہ وصول کرتا تھا۔ اس گینگ کی سربراہی ایک کراچی پولیس آفیسر کر رہے تھے۔ یہ پولیس آفیسر جہاں بھی ضرورت پڑتی تھی اس گینگ کی مدد کرتا تھا۔ یہ لوگ آپس میں طے کر لیتے تھے اور پھر خود ہی چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیتے تھے اور پھر ان لوگوں سے پیسہ بٹورتے تھے۔
لڑکوں سےبھتہ وصول کرنےوالےلڑکیوں کےگینگ کودھرلیا گیا
گینگ 7 لڑکیوں پرمشتمل،بھتہ خور گروہ کی سرپرستی کرنیوالےپولیس اہلکار بھی گرفتار
Watch More: https://t.co/iAL8h2xYeH#92NewsHDPlus #BreakingNews #Crime #Karachi #Bhatta #Mafia #Police #Pakistan pic.twitter.com/b15p9CbQPL— 92 News HD Plus (@92newschannel) May 24, 2018