جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت پیسے کی منتقلی،جس شخص کو سپریم کورٹ نے جھوٹا قرار دیا ہو اسکی جانب سے نوٹس نیب کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہے، نیب نے جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )نیب نے میاں نواز شریف کے موقف کو مسترد کر دیا ہے اور نیب ذرائع نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نے جھوٹا قرار دیا ہو اسکی جانب سے نوٹس نیب کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہے۔ ذرائع کیمطابق نواز شریف کی طرف سے بھیجا گیا لیگل نوٹس نیب کو موصول نہیں ہوا۔ نیب کیذرائع کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62کے تحت جھوٹا قرار دیا ہے

ان کا ایک آئینی ادارے کے سربراہ جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کام کر چکے ہیں اس کے علاوہ ایبٹ آباد کمیشن کے بھی سربراہ رہے ہیں اس کے علاوہ وہ لاپتہ افراد کمیشن کے بھی سربراہ ہیں انہوں160نے نہ صرف ایبٹ آباد کمیشن کے تنخواہ کی مد میں 61لاکھ روپے حکومت کوواپس کیے بلکہ لاپتہ کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی حکومت پاکستان سے کوئی معاوضہ نہیں لے رہے۔ان کا چیئرمین نیب کے طور پر تقرر لیڈر آف دی ہاؤس اور لیڈر آف دی اپوزیشن نے ملکر کیا تھا۔ چیئرمین نیب کو لیگل نوٹس دراصل ایک جھوٹے شخص کی طرف سے چیئرمین نیب اور نیب کی ساکھ خراب کرنے کی ایک کوشش ہیذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے اسے ایک غلط اقدام قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس کے سیکشن 36کے تحت چیئرمین نیب اور نیب افسران کو قانون کے مطابق کوئی انکوائری یا کوئی انوسٹی گیشن کے دوران قانونی استثنیٰ حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کا ا آئینیمینڈیٹ ہے اور جب نیب کسی درخواست یا میڈیا رپورٹس پر شکایت کی جانچ پڑتا ل کافیصلہ کرتا ہے تو اس کی پریس ریلیز جاری کی جاتی ہے۔نیب نہ ہی کسی ذاتی انتقام یاکسی کی کردار کشی پر یقین رکھتا ہے بلکہ بلاتفریق احتساب سب کا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو جس اخبار میں یہ آرٹیکلشائع ہوا تھا اس کے خلاف لیگل نوٹس جاری کیا جانا چاہیے تھا جو کہ نواز شریف نے جاری نہیں کیاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہیے ہیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نیب کوہدف تنقید بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…