اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت پر پیمرا نے پابندی عائد کر دی ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پر ٹی وی چینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیمرا کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام ’’رمضان میں بول‘‘ کے سیکشن ’’عالم کے بول‘‘ میں بھارتی ریاست گجرات سے ایک شخص کی براہ راست ویڈیو کال لی گئی جس میں اس شخص نے حضرت علیؓ سے متعلق سوال کیا جسے بغیر روکے ٹوکے یا
تاخیر کے براہ راست چلایا گیا اور اس سوال کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ایسے الفاظ استعمال کیے جن کا یہاں لکھنا مناسب نہ ہو گا ان الفاظ کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت پر پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت نہ صرف بول ٹی وی پر کسی بھی پروگرام میں نہیں آ سکتے بلکہ دیگر چینلز بھی انہیں اپنے پروگرا میں بطور مہمان نہیں بلائیں گے۔