سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا سے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمیولیت سے سرگودھا کے وفادریاں بدلنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 5 ہو گئی جن میں 2 اراکین قومی اسمبلی اور تین اراکین پنجاب اسمبلی شامل ہیں زرائع کے مطابق سرگودھا سے ایم این اے ندیم افضل چن،اقلیتی ایم این اے طارق سی قیصر،ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ۔
ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ،خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے اپنی پارٹی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اس کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے سابق ضلعی صدر خواجہ احمد حنیف اور سابق تحصیل ناظم نے بھی پی ٹی آئی میں شمیولیت اختیار کر کے عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔