لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نے مزید حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ، کیپٹن صفدر این اے 14 سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 13سے سردار شاہ جہان ، این اے 15 ایبٹ آباد سے مرتضی جاوید عباسی ، این اے 16 سے سردرار شہریار مہتاب ، این اے 17 ہری پور سے بابر نواز خان کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ پی پی 14 فیصل آباد سے شیخ اعجاز کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیاہے۔