بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اب اس علاقے سے الیکشن نہ لڑنا ورنہ عوام تمھاری ضمانت ضبط کرادینگے،حمزہ شہباز نے عمران خان کو انتباہ کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ دو ماہ انتظار کریں عوام کی تائید و حمایت سے عمران خان کو عام انتخابات میں کلین بولڈ کرینگے او رعوام ان کی الزامات اور گالیوں کی سیاست سمندر میں پھینک دیں گے ۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اب لاہور سے الیکشن نہ لڑنا ورنہ عوام تمھاری ضمانت ضبط کرادینگے ۔

حمزہ شہبازنے جی ٹی رو ڈ پر شمالی لاہور کے مسلم لیگی ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان سے دوھر ا معیار کسی کانہیں 5برسوں تک لاہور کی میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں نے خیبر پختونخواہ میں اب اسی منصوبے کا آغاز کردیاہے اسی طرح جب کے پی کے میں سیلاب اور ڈینگی آیا تو یہی نیازی خان پہاڑو ں پرچڑھ گئے، پشاور کے ہسپتالوں کی حالت زار کا پول چیف جسٹس نے کھول دیا جبکہ پنجاب میں اندھیروں کو اجالوں میں بدلا گیا جوکہ آسان کام نہیں تھا،حمزہ شہباز نے کہاکہ میٹرو بس کے بعد شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین بھی چلادی ہے جبکہ پنجاب کے 25اضلاع کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی مشینیں کام کررہی ہیں اورگذشتہ 5برسوں میں صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الزامات کی سیاست اور گالیاں دینے والوں نے 5سال ضائع کئے جبکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اسی عرصے میں جوترقیاتی کام کئے وہ سب کے سامنے ہیں ۔لاہور شہر کی ترقی کے مخالفین کو میٹروبس ،اورنج لائن ٹرین اور لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کے منصوبے ہضم نہیں ہورہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام 2018کے انتخابات میں بھی ترقی و خوشحالی کے منشور کو ووٹ دینگے اور ملک کوصحیح معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،ہرحال میں پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے آگے جاناہے اور اس مقصد کیلئے وفاق بالخصوص صوبہ پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا اقوام متحدہ کا ادارہ بھی معترف دکھائی دیتاہے

جبکہ غیرجانبدار انہ سروے بھی ہماری کارکردگی کا برملااعتراف کررہے ہیں ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ آئیندہ صرف وفاق اور پنجاب ہی نہیں بلکہ خیبرپختون خواہ میں بھی مسلم لیگ(ن) ہی حکومت بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ لو گ چہرے اور شخصیات نہیں کام یاد رکھتے ہیں او رووٹروں کے دلوں میں عزت بھی ان کی خدمت کرنے سے ہی حاصل ہوتی ہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ لاہور شہریاپنجاب میں سیاسی نقب لگانے کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ قومی و صوبائی اسمبلی کی ہرسیٹ پرکامیابی حاصل کرے گی ۔ا س موقع پر صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صلاحیتوں کا سارا زمانہ معترف ہے اور پنجاب سپیڈترقی کا سلوگن بن چکا ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں وکارکنوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…