ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملائشیا میں کمسن بچوں کو ملنے کیلئے جانیوالی خاتون کو شوہر نے بھائی سمیت گرفتار کرادیا،افسوسناک انکشافات

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے ملائشیا میں کمسن بچوں کو ملنے کے لیے جانے والی خاتون کو اسکے شوہر نے بھائی سمیت ملائشیا میں گرفتار کرادیا،اقراء کی والدہ نے حکومت پاکستان ، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی رہائشی اقراء مظفر کے دو کمسن بچوں داد اور دریاب کو

دو ستمبر 2017ء کو اسکا شوہر طاہر حسین ملائشیا لے گیا۔ طاہر حسین نے اپنی بیوی اقراء کو بچوں سمیت ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا ،طاہر کی پہلے سے دو بیویاں ہیں،ایک بیوی ملائشین روحہ اونگ جبکہ دوسری اسکی کزن ساجدہ ہے،دونوں بیویاں بے اولاد تھیں جبکہ اقراء سے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ بیٹے پیدا ہونے کے بعد ساہیوال کے رہائشی طاہر حسین اور اسکی ملائشین بیوی کی نیت میں فتور آگیا۔ طاہر حسین نے پلاننگ کے تحت اقراء کو گیسٹ ہاؤس میں نیند کی گولیاں کھلائیں اور بچوں کو اپنی بہن ساجدہ پروین کے ساتھ ملکر اغوا کرکے لے گیا۔دکھوں کی ماری بے چاری اقرا کمسن بچوں کے حصول کے لیے پاکستان میں رہ کر قانونی اور عدالتی جنگ لڑتی رہیِ اور ناکامی کے بعد اس نے اپنے چھوٹے بھائی فیضان کے ساتھ ملائیشیا کا رخ کیا ۔ اقرا اور اسکا بھائی 21مئی 2018ء کوپاکستان سے ملائشیا گئے۔ اقرا اور اسکے بھائی کی ملائشیا میں موجودگی کا علم ہونے پر اسکے شوہر طاہر حسین نے دونوں کو ملائشیا کے تھانے آئی پی ڈی سرڈن میں گرفتار کرادیا۔ لاہور سے ملائشیا میں کمسن بچوں کو ملنے کے لیے جانے والی خاتون کو اسکے شوہر نے بھائی سمیت ملائشیا میں گرفتار کرادیا،اقراء کی والدہ نے حکومت پاکستان ، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی رہائشی اقراء مظفر کے دو کمسن بچوں داد اور دریاب کو دو ستمبر 2017ء کو اسکا شوہر طاہر حسین ملائشیا لے گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…