اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کو سازش کا ڈھول پیٹنا مہنگا پڑ گیا، ممبئی حملے اور دھرنے سے متعلق انکشافات کے بعد سابق وزیراعظم کا کچا چٹھا کھولنے کا فیصلہ ، غیر ملکی طاقتوں ، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اورکئی اہم دستاویزی ثبوت کب سامنے لائے جا رہے ہیں؟

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے انکشافات کے بعد سابق وزیراعظم کا بھی کچا چٹھا کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ایک اخبار ی رپورٹ کے مطابق نو از شریف کی جانب سے اپنے پُرانے ادوار سے لے کر آج تک اپنی حکومتوں کے خاتمے کا ذمہ دار اہم ترین ادارے کو قرار دینے پر نواز شریف کا کچہ چٹھہ کھولنے کا فیصلہ ہو چکا ہے، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے خلاف

اہم چیزیں یکم جون کے بعد منظر عام پر لائی جائیں گی جن میں تہلکہ خیز انکشافات موجود ہیںکہ نواز شریف نے پہلی مرتبہ وزیرا علیٰ بننے کے لیے کس کی مدد حاصل کی اور سابق وزیر اعظم مرحوم محمد خان جونیجو کو اقتدار سے کس طرح علیحدہ کیااس حوالے سے اہم ثبوت سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ چیز بھی سامنے لائی جائے گی کہ نواز شریف نے سابق صدر غلام اسحاق خان ، سابق صدر فاروق لغاری کو ہٹانے کے لیے کس طرح اہم ترین اداروں سے مدد مانگی ، اور ان سے کیا درخواست کی اورخود اہم ترین اداروں کو مداخلت کے لیے بلوایا ۔دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کےحوالے سے کئی ایسی اہم چیزیں سامنے لانے کا فیصلہ ہوا ہے جس سے یہ ثابت ہو گا کہ نواز شریف اس معاملے میں کیا چاہتے تھے، اور ان کی مرضی سے کیا کیا ہوا؟جبکہ کئی ایسے معاہدوں کو بھی سامنے لائے جانے کی توقع ہے جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے۔ ان میں کئی ایسے خطوط اور دستاویزات شامل ہیں جو نواز شریف کی پریس کانفرنس کی نفی کریں گی بلکہ کئی ایسی چیزیں بھی سامنے آئیں گی جس سے یہ ثابت ہوگا کہ نواز شریف نے کئی مرتبہ اہم ترین اداروں کو مختلف چیزوں میں ملوث کرنے کے لیے صرف درخواست ہی نہیں کی بلکہ کئی مرتبہ اپنے ساتھیوں کو بھی ان کی مدد لینے کے لیے بھیجا۔ پنجاب کے اندر کالعدم تنظیموں سے روابط اور پولیس کے ذریعے ان کو تحفظ دینے کے اور غیر ملکی قوتوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی چیزیں سامنے لائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…