جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کس ٹی وی چینل کو 25ملین ڈالر کی رقم اد ا کی تاکہ وہ بھارت کیلئے ۔۔!سابق آئی ایس آئی چیف نے خوفناک دعوی کر دیا ‎

datetime 25  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے اپنے بھارتی ہم منصب کیساتھ لکھی گئی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ نے پاکستان کیخلاف میڈیا وار کروانے کیلئے ایک ٹی وی چینل کو پیسوں سے تول دیا تھا ، را نے نجی ٹی وی کو اڑھائی ارب اد کیے تھے ۔ ایک غیر معروف نیوز سائٹ کے مطابق اسددرانی اور اے ایس دلت کی طرف سے لکھی گئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

را نے بھارتی ٹی وی چینل کو 25 ملین ڈالر کی بھاری رقم ادا کی اور ٹی وی چینل کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس کا پراپیگنڈہ عوام تک پہنچائے ۔ اس کتاب میں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے پاکستان مخالف ایجنڈا پھیلانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ساب قچیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں میڈیا کی جنگ مشترکہ ہے ۔ وہ اس کیلئے ٹی وی چینلز کو ادائیگیاں بھی کرتے تاکہ وہ ان کے کام کریں ۔ ایسے میں یہ پہلا بھارتی چینل تھا جسے ادائیگی کی گئی ۔ سابق آئی ایس آئی چیف کے مطابق ان چینل کو لانچ کرنے کا مقصد صرف نفسیاتی جنگ کا مسلط کرنا تھا ۔ یعنی اس چینل کو را کیلئے کام کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ۔ یہ وہ چیز ہے جس پر انٹینلی جنس ایجنسیاں یقین بھی رکھتی ہیں ۔دریں اثنا سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے دو سابق سربراہوں کی کتاب دی سپائے کرونیکلز را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس کی اشاعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا اور کتاب لکھنے والے سیاستدان پر غدار کے فتوے لگ رہے ہوتے۔جمعہ سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ‘حیرت ہے کہ ایک طرف بھارت اور پاکستان کے تعلقات خراب ترین سطح پر ہیں اور دوسری طرف دونوں ممالک کی

خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہوں کی کتاب کی رونمائی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مذکورہ کتاب پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی راکے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے مل کر لکھی ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر

لکھی ہوتی تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا اور کتاب لکھنے والے سیاستدان پر غدار کے فتوے لگ رہے ہوتے۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد درانی نے سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی گئی کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی ہے۔کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، ان میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…