دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) روزہ رکھنے کے بعد اکثر و بیشتر ایسا ہوتا کہ غیر ارادی طور پر معدے سے پانی یا غذا اچھل کر منہ میں آجاتی ہے یا پھر حلق سے ٹکرا کر واپس لوٹ جاتی ہے، یا پھر قے نہ ہو صرف منہ تک پانی آکر لوٹ جاتا ہو تو ایسی صورت حال میں اس سے روزے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟نیوز سائٹ ایمریٹس کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی احمد مشائل نے عوام کے اس مسئلے کو حل کر کرتے ہوئے
واضح کیا ہے کہ اگر معدے سے خوراک اچھل یا پانی اچھل کر آپ کے منہ یا حلق سے آکر کر لوٹ جائے اور آپ اس پر قابو پانے کی سکت نہیں رکھتے تھے تو ایسے میں اس کا روزے پر کوئی اثر نہیں ہو گا ۔ جبکہ اس مواد کو روکنا آپ کے بس میں تھا لیکن آپ نے اسے نہیں روکا اور منہ سے اس ہو کر واپس معدے میں جانے دیا تو ایسی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتاہے ۔ اس لیے اس دن کا روزہ دوبارہ رکھنا آپ پر لازم ہو گا ۔