اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے دادا میاں شریف خاندان کے کن افراد کو جیب خرچ دیتے تھے اور کیا کیپٹن صفدر کو بھی پیسے ملتے تھے ؟ مریم نواز نے عدالت میں گھر کے اندر کی کہانی بیان کردی

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دادا میاں شریف مرحوم خاندان کے افراد کے اخراجات اٹھاتے اور انہیں جیب خرچ دیتے تھے، سپریم کورٹ نے مجھے اور میرے خاوند کو شامل تفتیش ہونے کا حکم نہیں دیا تھا لیکن سپریم کورٹ کی ہدایت نہ ہونے کے باوجود ایکسپرٹ کی رائے لی گئی جس کا مقصد مجھے اور میرے شوہر کو شامل تفتیش کرکے ملوث کرنا تھا، ایون فیلڈ ریفرنس میں

مریم نواز کا دوسرے روز کا عدالت میں بیان۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے آج احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں بقایا سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں ، نیلسن اور نیسکول کمپنی کے بینیفشل آنر بھی وہی ہیں، ان دونوں کمپنیوں کا ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے مجھے ٹرسٹی بنایا گیا ، میں نے جے آئی ٹی میں دونوں ڈیکلریشن دیے جو کہ نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ تھے۔سپریم کورٹ نے مجھے اور میرے خاوند کو شامل تفتیش ہونے کا حکم نہیں دیا تھا لیکن سپریم کورٹ کی ہدایت نہ ہونے کے باوجود ایکسپرٹ کی رائے لی گئی جس کا مقصد مجھے اور میرے شوہر کو شامل تفتیش کرکے ملوث کرنا تھا۔مریم نواز نے کہا یہ حقیقت ہے کہ ان کے دادا میاں شریف مرحوم خاندان کی کفالت کرتے تھے ، وہی خاندان کے افراد کے اخراجات اٹھاتے اور سب کو جیب خرچ بھی دیتے تھے۔نیلسن اور نیسکول کمپنی کے بینیفشل آنر بھی وہی ہیں، ان دونوں کمپنیوں کا ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے مجھے ٹرسٹی بنایا گیا ، میں نے جے آئی ٹی میں دونوں ڈیکلریشن دیے جو کہ نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ تھے۔سپریم کورٹ نے مجھے اور میرے خاوند کو شامل تفتیش ہونے کا حکم نہیں دیا تھا لیکن سپریم کورٹ کی ہدایت نہ ہونے کے باوجود ایکسپرٹ کی رائے لی گئی جس کا مقصد مجھے اور میرے شوہر کو شامل تفتیش کرکے ملوث کرنا تھا۔خیال رہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جدہ میں ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا بلکہ میاں شریف مرحوم انہیں 1500 ریال ماہانہ وظیفہ دیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…