اسلام آباد ( آن لائن) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن اور حکومت نے 3,3 نا م دیے۔ ابھی تک کسی نام کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جا ئے گا ۔وزیراعظم کی خواہش ہے کہ معاملہ آپس مددیں مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔ جمہوریت کی فتح اسی میں ہے کہ 31 مئی تک نام سامنے آ جائے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور
اپوزیشن نے 3,3 نام دےئے ہیں ۔ ابھی تک کسی نام کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی بھی اگر کسی نام پر اتفاق نہیں ہو پاتا تو نگران وزیراعظم کے انتخاب کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے کل 6 ناموں کو بدل بھی سکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے الیکشن کمیشن ایک ایسے شخص کا انتخاب کریں جو اپوزیشن اور حکومت کے مجوزہ فہرست میں ہی نہ ہو۔