جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

راشد لنگڑیال کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے چیف جسٹس کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ نے 8 اپریل 2018 ء کے دن ملاقات کے دوران کہا تھا کہ آپ جب بھی میری ضرورت محسوس کریں آپ میری بیٹی ہیں میرے سے رابطہ کریں، بسمہ امجد نے اپنے خط میں چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری سب سے بڑی ضرورت میری والدہ کا انصاف ہے،

ملزمان کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہم چار سال سے قانونی جدوجہد کررہے ہیں، 24 مئی 2018ء کے دن ایک قومی اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک اہم کردار اس وقت کے کمشنر لاہور راشد لنگڑیال کو اکنامک وزیر بنا کر واشنگٹن ڈی سی تعینات کیا جارہا ہے۔ خبر میں واضح طور پر لکھا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت میں تیزی آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راشد لنگڑیال کو بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں، بسمہ امجد نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اس اہم کردار کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے، اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی ناصر شیرازی کو بیرون ملک بھجوایا جا چکا ہے، راشد لنگڑیال سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد ملزم ہے ۔سانحہ سے قبل اہم میٹنگز میں شریک رہا۔اس کے ساتھ ساتھ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی طرف سے جو استغاثہ دائر کیا گیا ہے اس میں راشد لنگڑیال بطور ملزم شامل ہیں اور نواز شریف ،شہباز شریف سمیت جن12 ملزمان کی طلبی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن زیر سماعت ہے اس میں راشد لنگڑیال بھی شامل ہیں، اس دوران راشدلنگڑیال کا بطور اکنامک منسٹر بیرون ملک جانے سے انصاف کا عمل متاثر ہو گا،آپ سے درخواست ہے کہ راشدلنگڑیال کی ممکنہ تقرری کا بھی نوٹس لیا جائے ،

مزید کو بھاگنے سے روکا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مکمل انصاف تک راشد لنگڑیال کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔ اگر یہ بیرون ملک چلے گئے تو پھر انہیں واپس لانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بسمہ امجد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کردار ادا کرنے والے تمام افسران کو اہم عہدوں اور ترقیوں سے نوازا گیا، کسی ایک اہلکار کو معمولی سی سزا بھی نہیں دی گئی یہاں تک کہ ان کیخلاف کوئی محکمانہ رسمی کارروائی بھی عمل میں نہیں آنے دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…