لاہور( نیوز ڈیسک)با اثر قبضہ مافیا نے شہر خموشاں کو بھی نہ بخشا، غریبوں کی آرام گاہوں پر اشرافیہ نے قبضہ کر لیا۔ میانی صاحب قبرستان، احاطوں پر بااثر افراد قابض ہوگئے۔لاہور میں میانی صاحب قبرستان قبضہ مافیا کے شکنجے میں آگیا۔ 456 احاطوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا انکشاف ہوا ہے، قبرستان میں احاطوں کی خلاف قانون بندر بانٹ کی گئی جبکہ امراء نے احاطوں پر اپنے نام بھی لکھوا لئے۔ با اثر لوگوں نے
1248 کنال اراضی پر پکی دیواریں بنا رکھیں ہیں۔قبروں کی الاٹمنٹ کے لئے ورثا کو لوٹا جانے لگا، کچی قبر کی فیس 100 روپے کی بجائے 25 ہزار جبکہ پکی قبر کی فیس 500 روپے کی بجائے 40 ہزار روپے وصول کی جانے لگی۔ دیوار کی مرمتی فیس 10 ہزار روپے لی جا رہی ہے۔ قبرستان میں جگہ جگہ گنبد اور دیواروں کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری ہے، پابندی کے باوجود ہر طرف گنبد بھی بنا دیئے گئے۔