پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت۔۔ہر علاقے میں ہوائی اڈہ، سی پیک ، فاٹا کا انضمام خیبرپختونخواہ حکومت۔۔1500دن میں کام نہ کرکے 100روز کا پروگرام وزیراعظم نے تقالی جائزہ پیش کرتے ہوئے تبدیلی کے دعویداروں کا پول کھول دیا

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جماعتیں بدلنے والے اپنی خدمت کرتے ہیں، عوام کی نہیں کرتے، سیاست وہ ہوتی ہے جس میں ملک کی خدمت کی جائے، مسلم لیگ (ن) نے ملک اور علاقوں کے مسائل حل کرائے، اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو گا، جو لوگ اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں وہ کبھی پاکستان کے وفادار نہیں ۔

جو1500دن میں کام نہیں کر سکے وہ آج 100دن کا پروگرام دے رہے ہیں۔جمعہ کو ما نا نوالہ میں گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ آپ نے جس جوش و خروش سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کیا ہے وہ جوش و خروش آج بھی قائم ہے، جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی اس حلقے سے کامیاب ہو گی، اس علاقے میں گیس کے منصوبے کا کام کرایا گیا ہے، وہ پونے 3ارب روپے کا منصوبہ ہے، یہ میاں نواز شریف کا کام ہی ہو رہا ہے، ایک سال میں 10ارب روپے کے کام صرف گیس کا اس شہر شیخوپورہ میں ہوا ہے، پورا پاکستان یہ مانتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے، جب یہ حکومت آئی تو پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ تھی، 16لاکھ گیس کے کنکشن میرٹ پر لگائے گئے ہیں، یہ فرق ہے نواز شریف کی اور دعویٰ کرنے والوں کی سوچ میں، جماعتیں بدلنے والی اپنی خدمت کرتے ہیں عوام کی نہیں کرتے، سیاست وہ ہوتی ہے جس میں ملک کی خدمت کی جائے، جو جماعت کا وفادار نہیں ہوتا وہ عوام کا بھی نہیں ہوتا، آپ نے ہی اب انتخابات میں فیصلہ کرنا ہو گا، نواز شریف نے جتنے کام کرائے اس کی مثال 65سال میں نہیں ملتی، ہر علاقے میں ہوائی اڈے قائم کئے گئے ہیں، پاکستان میں سی پیک لایا گیا، فاٹا کو پاکستان میں ضم کرنے کا کام بھی مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے، جو 1500دن میں کام نہیں کر سکے وہ آج 100دن کا پروگرام دے رہے ہیں ۔

عوام کی خدمت صرف مسلم لیگ(ن) نے ہی کی ہے، آپ ان بہروپیوں سے بچ کر رہیں، ہماری سیاست عزت کی سیاست ہے، جو لوگ اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں وہ کبھی پاکستان کے وفادار نہیں، ہم نے پانچ سال عوام کی خدمت کی اور یہ فیصلہ اب پھر عوام کے پاس آئے گا، مجھے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی، مسلم لیگ (ن) نے ملک اور علاقوں کے مسائل حل کرائے ۔

مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو مضبوط بنایا ہے، آج سے بیس سال پہلے بھی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا بھی نوازشریف ہی تھا، مشکلات عوام کی صرف مسلم لیگ (ن) ہی حل کرتی ہے، آپ جہاں بھی جائیں آپ کو ہر منصوبہ مسلم لیگ کا ہی ملے گا، اگلا وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو گا، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ما نانوالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا، ما نانوالہ میں سٹیڈیم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، شیخوپورہ میں ڈبل روڈ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی بنائے گی، جس طرح نواز شریف نے آپ کی خدمت کی ہے اسی جذبے سے آپ بھی مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو ووٹ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…