اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملک اور پارٹی سے مخلص ہیں ان کی قدر کرتا ہوں‘ 28جولائی فیصلے سے قبل ہر چیز اوپر جارہی تھی‘ سی پیک آصف زرداری کا نصوبہ تھا تو ان کے دور میں کیوں نہیں ہوا؟ یہ حقیقت ہے واجد ضیاء مشرف کے فارم ہاؤس کے باہر گھنٹوں بیٹھے رہتے تھے۔ جمعہ کو نواز شریف نے جنرل (ر)اسد درانی
کی کتاب میں انکشاف پر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف سیاسی معاملات نہیں بنیادی حقوق پر بھی بات کرتا ہوں۔ شاہد خاقان عباسی ملک اور پارٹی سے مخلص ہیں ان کی قدر کرتا ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے جس طرح دس ماہ گزارے ان کی ہمت ہے ملک میں دو دو تین تین حکومتیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔ ایک سال پہلے ملکی معیشت کی تعریف ہورہی تھی جی ڈی پی کا جو ہدف سوچا تھا وہ حاصل نہیں کرسکے۔ اٹھائیس جولائی فیصلے سے قبل ہر چیز اوپر جارہی تھی۔ 2013 کے وعدے پانچ سال مکمل ہونے سے پہلے پورے کئے سسٹم میں دس ہزار میگا واٹ بجلی شامل اور دہشت گردی ختم کی سی پیک آصف زرداری کا منصوبہ تھا تو ان کے دور میں کیوں نہیں ہوا؟ قومی کمیشن میں سب چیزوں کا احاطہ کیا جائے۔ یہ حقیقت ہے واجد ضیاء مشرف کے فارم ہاؤس کے باہر گھنٹوں بیٹھے رہتے تھے۔ میں بطور وزیراعظم واجد ضیاء کے سامنے پیش ہوتا رہا۔