جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

دانیال عزیز نے تھپڑ کا بدلہ لے لیا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دانیال عزیز کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کو چور کہنے پر تحریک انصاف کے ارکان نے نعرے بازی شروع کردی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ ایک نجی ٹی چینل کے ٹاک شو میں مجھے تحریک انصاف کے رہنما نے تھپڑ مارا، اس واقعے کی نہ ہی معافی مانگی گئی اور ناہی کوئی بیان جاری کیا گیا، بلکہ مجھے تھپڑ مار کر

مجھ پر ہی الزام لگایا جارہا ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ میں نے چور کا لفظ صحیح استعمال کیا، عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں ٹیکس چور ہیں ٗ ہم اپنا ٹیکس پورا ادا کرتے ہیں اور جو ٹیکس چور ہیں ان کو چور ہیں کہیں گے، مجھے بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان نے چوری نہیں کی؟دانیال عزیز کے اظہار خیال کے دوران عمران خان بھی ایوان میں موجود تھے، اس موقع پر عمران خان تو خاموش رہے لیکن تحریک انصاف کے دیگر اراکین نے شدید نعرے بازی بھی کی اور عمران خان کو چور کہنے پر ہنگامہ بھی ہوا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے دانیال عزیز کا مائیک بند کروادیا اور کہا کہ ہم اس وقت درست سمت کی جانب جارہے ہیں اس وقت ایوان میں ایسی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔اجلاس کے دور ان خالدہ منصور کے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کارخانوں کے ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں ہے۔ ادارے کی مالی حیثیت بھی ایسی نہیں ہے کہ پنشن میں اضافہ کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ یہ معاملہ ہر فورم پر زیر بحث آچکا ہے مگر اس کا کوئی حل نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد

صورتحال واضح ہو جائے گی۔وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ ٹی وی پروگرام کے واقعہ پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے۔ نکتہ اعتراض پر وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ پی ٹی آئی کو اس واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے ٹیکس چوری کا ارتکاب کیا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے چور کا لفظ استعمال کیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…