بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

مردم شماری کے مطابق فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کی 6نشستیں بنتی ہیں لیکن اب فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں رکھیں جائیں گی؟ وزیراعظم نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن کے ساتھ اتفاق نہ ہو ا تو پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام دے دینگے ٗ فاٹا کے پی کے کا حصہ بنے گا تو اس کو این ایف سی ایوارڈ سے حصہ بھی ملے گا ٗچند لوگ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ گئے ہیں اور چھوڑنے والوں کا ماضی گواہ ہے۔ قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے فاٹا اصلاحات بل کی منظور ی کے بعد پریس کانفر نس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے

اپوزیشن کی جانب سے جو نام دیئے گئے اور ہم نے جو نام دیئے ان پر اتفاق نہیں ہو سکا اس لئے ہم دو ن تک فیصلہ کرلیں گے کسی چوتھے نام پر اتفاق ہو جائے اور اگر یہ نہ ہو سکا تو پھر ہم پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام دے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو باتیں میڈیا میں آرہی ہیں وہ حوصلہ افزا ء نہیں ہیں۔ِ فاٹا اصلاحات کیلئے ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ بہترین فیصلہ ہے جو قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت سے کیا گیا یہ ابھی ابتداء ہے یہ سالہا سال کا عمل ہے اور اس کیلئے فاٹا کے نوجوانوں کا اعتماد حاصل کرناہے ، نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ نیب کا ٹارگٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے ٗ مردم شماری کے مطابق فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کی 6نشستیں بنتی ہیں لیکن اب فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کی 12نشستیں رکھی جائیں گی اور فاٹا میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے ۔ فاٹا کے پی کے کا حصہ بنے گا تو اس کو این ایف سی ایوارڈ سے حصہ بھی ملے گا ۔ مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ٗ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں فوج کو اتفاق رائے سے بھیجا گیا تھا۔ دہشتگردی کے خلاف فوج اور قبائل نے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ چند لوگ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ گئے ہیں اور چھوڑنے والوں کا ماضی گواہ ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…