لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں تلخ کلامی ہوئی اس موقع پر عمران خان نے معاملے کو ٹھنڈا کیا لیکن ان دونوں رہنماؤں کی تلخی کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق اب لاہور میں پارٹی رہنماؤں نے
تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے یا انٹرویو دینے سے صاف انکار کر دیا ہے، انٹرویو سے انکار کرنے والوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اوردیگر رہنما شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مختلف جماعتوں سے لوگ ایک بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہوتے جا رہے ہیں لیکن ان تمام رہنماؤں کو تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس پارٹی قیادت بھی مشکل کا شکار ہو گی۔ پارلیمانی بورڈ کو انٹرویو نہ دینے والے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے، ان رہنماؤں نے مطالبے میں یہ بھی کہا کہ نئے پارلیمانی بورڈ میں سینئر اور غیر جانبدار سنجیدہ سیاستدان شامل کیے جائیں۔ ان میں سے بیشتر رہنماؤں نے کہا کہ مینارپاکستان میں ہونے والے جلسے کے لیے امیدواروں سے جو رقم لی گئی اس کا آڈٹ بھی ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں تلخ کلامی ہوئی اس موقع پر عمران خان نے معاملے کو ٹھنڈا کیا لیکن ان دونوں رہنماؤں کی تلخی کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق اب لاہور میں پارٹی رہنماؤں نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے یا انٹرویو دینے سے صاف انکار کر دیا ہے