جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی آئندہ بھی خدمت کے ذریعے راج کریگی ‘پرویز ملک

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں پر راج کریگی،سیاسی مخالفین ن لیگ حکومت کی ترقی اور مقبولیت سے خاصے پریشان ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الیکشن مہم کے سلسلہ میں ووٹرز کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق، سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف،ڈاپٹی مئر نذیر خان سواتی میاں طارق،عامر خان ،رانا احسن شرافت،چوہدری عبدالمجید نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا اور آج ان کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جھو ٹ کی سیاست کرنے والوں کی پروا کئے بغیر پاکستان کی ترقی کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ جینے کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی۔ اس کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت کسی عہدے کی محتاج نہیں، پارلیمنٹ کے فیصلوں کی بھی کوئی توقیر ہونی چاہیے، پارلیمنٹ میں سب کو اس معاملے پر سو جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…