’’نا اہل نواز شریف کی بہاولنگر آمد پر استقبال نہیں کروں گا‘‘ بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر نے نواز شریف کو ریسیو کرنے سے صاف انکار کر دیا ن لیگ یہ سب برداشت نہ کرسکی، جانتے ہیں بعد میں اس فرض شناس افسر کیساتھ پھرکیا ہوا؟

24  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی مزاحمت، نا اہلی کےبعد نواز شریف کے دورہ بہاولنگر کے موقع پر استقبال سے صاف انکار کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑے افسر دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ بہت کم بیوروکریٹس ہیں جو کوئی غلط کام ہونے پر مزاحمت کرتے ہیں

مگر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ایسی مثال قائم کر دی ہے کہ جو بڑے بڑے افسر نہیں کر سکے۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد نواز شریف جلسے کیلئے بہاولنگر گئے تو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اظہر حیات نے ان کا استقبال کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ آج زیر عتاب ہیں۔ اظہر حیات نے نواز شریف کو ریسیو کرنے اور ان کا استقبال کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اب ان کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر کے انکار پر سارا انتظام براہ راست کمشنر نے سنبھالاتھا ، اور اے ڈی سی جی سمیت کچھ اور افسران کو ڈیوٹی پر تعینات کیاگیا تھا، ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے صاف کہا تھا کہ یہ نواز شریف کا نجی دورہ ہے ، نواز شریف کا نا اہلی کے بعدملکی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ، اسی لیےوہ ان کی آمد اور استقبال میںکردار ادانہیں کرینگےاور نہ ہی ان کو ریسیوکرینگے۔صابر شاکر نے بتایا کہ بہاولنگر کے دو ایم پی ایز اور ایک ایم این اے وہاں موجود بلدیہ کی پراپرٹی کو ہتھیانا چاہ رہے تھے، ڈپٹی کمشنر نے اس سے بھی انکار کیا،اور آج کل وہ زیر عتاب ہیں۔ صابر شاکر نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل ایک اور بندہ ریڈار پر آچکا ہے جو کہ بہت اچھلتا ہے ، وہ نواز شریف کیلئے پیغام رسانی کر رہا ہے، اکتیس مئی کے بعد وہ صاحب بھی بالکل قانون کے شکنجے میں ہوں گے، یہ شخص دعویٰ کرتا ہے کہ میرا ان سے بھی تعلق ہے اُن سے بھی تعلق ہے، میں سب کو ٹھیک کر لوں گا۔چیئرمین نیب بھی میری جیب میں ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…