لاہور (آئی این پی) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے‘ ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ر یت بدل دی ہے‘ مسلم ممالک اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کریں۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی وار کالج میں پی این سٹاف کورس کانووکیشن ہوا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے 44 افسران نے ڈگریاں حاصل کیں۔ آرمی
اور فضائیہ کے چار چار افسروں نے بھی ماسٹرز کیا۔ 80افسروں نے ماسٹر ان وار سٹڈیز کی ڈگری حاصل کی۔ سولہ دوست ممالک کے اٹھائیس غیر ملکی افسران بھی شامل تھے۔ نیول چیف نے ڈگری پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیت بدل دی ہے۔ میری ٹائم صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے مسلم ممالک اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کریں۔