جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے ساری توجہ اپنی خوشحالی اور آسودگی پر مرکوز رکھی ‘ مسرت چیمہ

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے ساری توجہ اپنی خوشحالی اور آسودگی پرمرکوز رکھی ،آئندہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنے والے پہلے قومی دولت کی لوٹ مار کا حساب دینے کی تیاری کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے127کے مرکزی دفترمیں خواتین ورکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ حکمران عوام سے ماچس کی ڈبی اور سوئی پر بھی ٹیکس وصول کر رہے ہیں لیکن اس کے بدلے میں انہیں زندگی کی کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں ۔ حکمرانوں کیلئے تو پینے کا پانی بھی بیرون ملک سے آتاہے جبکہ عوام سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ووٹوں سے حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم اور صحت کے منصوبوں کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کیلئے ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں ٹیکسوں کی صورت میں جمع ہونے والی قومی آمدن چور راستوں سے ہوتی ہوئی حکمرانوں کی جیبوں تک جا پہنچتی ہے جس سے یہ عیاشیاں کرتے ہیں ،انشا اللہ یہ چور راستے بھی بند کریں گے اور ان کا رخ عوام کی جانب موڑیں گے جس سے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…